اب گاﺅں چمکیں گے پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی زیر صدارت اب “ اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں“ اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کی ابتک کی کارکردگی اور سینی ٹیشن فیس ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشر محمد نعیم سندھو نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران انتظامی فرائض کی ادائیگی کیلئے متحرک ہو کر کام کریں‘ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔“اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کی سینی ٹیشن فیس وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیس وصولی کیلئے متعلقہ افسران اور علاقے کے نمبردار اپنا کردار ادا کریں‘ ایک دو روز کے اندر سینی ٹیشن ریکوری فیس کی پروگریس رپورٹ دی جائے‘ ریکوری فیس میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ فیز 2 میں تمام گاؤں میں گلی نمبر اور مکان نمر لگانے پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نعمان علی ڈوگر ، ندیم بلوچ ، غزالہ یاسین، بلاول علی ہنجرا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلوکل گورنمنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button