ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈرگ لاز کی خلاف ورزی سے متعلق 12کیسز پیش کئے گئے جن کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد نعیم نے 4 پراسیکیوٹ اور 7 افراد کو آئندہ ڈرگ لاز کی خلاف ورزی نا کرنے کی یقین دہانی پر وارننگ جاری کی۔انہوں نے واضح کیاکہ انسانی صحت سے کھیلنےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ صحت عامہ کے مکمل تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں کو پوری کرے گی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے انتظامی افسران اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹوروں پر سخت چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید مو¿ثر بنایا جائے۔ علاوہ ازیں زائد المعیاد ادویات اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹورزچلانے والوں کے خلاف کارروائی سمیت دیگرڈرگ لاز کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button