ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر شمیم خان انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے تحصیل گوجرہ کے مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے3 کو سیل جبکہ دو بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایات ہیں کہ ضلع میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام نہیں کرے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button