پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رواں برس کی دوسری انسداد پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہوگی جس کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے محکمہ صحت کو مائیرو پلان کے تحت ہدف کے حصول کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے 2071 پولیو ٹیمز کی ٹریننگ مہم شروع ہونے سے قبل مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ پانچ روزرہ انسداد پولیو مہم میں تمام لائینز ڈیپارٹمنٹس محکمہ صحت سے تعاون کریں۔ تمام 4 لاکھ 19 ہزار 236 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیو ویکسئین پیدائش سے لے کر 5 سال عمر کے بچوں کے لئے ضروری ہے۔ والدین بچوں کو دو قطرے ویکسئین پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ،نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button