ضلعی انتظامیہ سموگ لاک ڈاﺅن پر عملدآمد کے حوالے سے متحرک ہے


ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے ) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سموگ لاک ڈاﺅن پر عملدآمد کے حوالے سے متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلعی افسران نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں کاروباری مراکز کو بند کروایا ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سو فیصد عملدآمد کروایا جائے گا،جمعہ اور ہفتہ کو کاروباری مراکز کو دوپہر 3بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہو گی اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند ہو نگی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام نہ کریں ،صنعتی یونٹس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button