نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس نے آج ریزنگ ڈے منایا گیا Raising

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس نے آج *ریزنگ ڈے* Raising Day منایا ۔ آج سے 26 سال قبل اسی دن پاکستان میں ایم ٹو اسلام آباد تا لاہور سیکشن پر موٹروےپولیس نے آپریشن کا آغاز کیا جو جنوبی ایشیا کی پہلی موٹروے تھی ۔ آنے والے سالوں میں پاکستان موٹروےپولیس کے افسران و ملازمان نے اپنی دیانتداری اور خوش اخلاقی سے اس قدر نام پیدا کیا کہ جلد ہی ہائی ویز بھی موٹروےپولیس کے زیر نگرانی دے دیئے گئے موٹروےپولیس کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کا ٹائٹل دیا گیا۔ الحمدللہ آج تمام ہائی ویز اور موٹرویز پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس کے افسران عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔ مرکزی تقریب سیکٹر آفس میں منعقد ہوئی۔ سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ نے شہداء کے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا ۔ جاوید اقبال چدھڑ نے اس موقع پر شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ قوم ان مبارک روحوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کے لئے قربان کر دیا ۔ انکی قربانیاں افسران و ملازمان کے لئے مشعل راہ ہیں۔ سیکٹر میں تمام انٹرچینجز پر اس حوالےسے بینرز لگائے گئے اور روڈ یوزرز میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button