سٹی ہسپتال میں پولیو کی مہم کا باقاعدہ افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے سٹی ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔انسداد پولیو مہم 27 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 19 ہزار سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 2071 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے،والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی ٹیموں کو چیک کرنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں لگانی گئیں ہیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین ضرور پلائیں۔
۔۔۔۔٭٭٭۔۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button