تھانہ نواں لاہور میں قتل کے 2 مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجر مان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمدکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹر جیون خان معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے ا نٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے قتل کے 2 مقدمات میں مطلوب3،اشتہاری مجرمان
1۔محمد افضل
2۔علی عباس
3۔مرید حسین
کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ تینوں مجرمان تھانہ نواں لاہور کے قتل کے مقدمہ نمبر 206/23 میں مطلوب تھے اس کے علاوہ 1۔مجرمان علی عباس اور 2۔مرید حسین تھانہ نواں لاہور کے قتل کے مقدمہ نمبر355/23 میں بھی مطلوب تھے جن کو ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر بنائی گئی پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے گرفتار اشتہاری مجر مان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button