حکو مت کو چاہیے اقتدارمیں آ کر اقتدارنچلی سطح تک منتقل کریں،تنویر خاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) آزادامیدوار قومی اسمبلی این اے 106بیرسٹرتنویر خاں ایڈووکیٹ (نمبردار290گ ب) نے کہا ہے کہ آنے والی حکو مت کو چاہیے اقتدارمیں آ کر اقتدارنچلی سطح تک منتقل کریں،منتخب ہونے والے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے مل کر پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر نے کے ساتھ قرضہ جات اتارنے کے لیے کوشش کریں،انشاء اللہ ملک جلد اپنی منزل حا صل کر لے گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ پریس کلب و سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہدھوکہ بازی جھوٹی سیاست اور عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گزر چکا ہے،ماضی میں کرپشن کرنے والے انتہائی خوبصورت طریقے سے جھوٹ بولتے رہے،اور عوام کو قسمت پڑیاں تقسیم کرتے رہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام منفی ہتھکنڈوں اور سیاسی شعبدہ بازیوں سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں،سابقہ ادوارمیںسیاستدانوںنے کرپشن،لوٹ مارکی داستانیں رقم کی ہیں،حلقہ کی عوام کے ساتھ مل کر کرپشن، لاقانونیت ،مہنگائی ، ناانصافی و دیگر عوامی مسائل کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں رہوں گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button