ضلع میں بھٹہ ہائے خشت اوردیگر کاروباری اداروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کیلئے فعال و متحرک کردار ادا کیاجائے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں بھٹہ ہائے خشت اوردیگر کاروباری اداروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کیلئے فعال و متحرک کردار ادا کیاجائے۔انہوںنے بھٹہ مالکان کو بھی تاکید کی کہ چائلڈ لیبر کا ارتکاب ہرگز نہ کیاجائے۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ ،سوشل سیکیورٹی پیکج کے تحت بھٹہ مالکان کی طرف سے اپنے ورکرز کو مقررہ شرح کے مطابق کم ازکم اجرت کی ادائیگی،سوشل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹہ ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرا ء اور ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراحمدجواد نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ محکمہ لیبر سمیت کمیٹی کے جملہ معاون شعبہ ہائے اپنے دائرہ کار کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں تاکہ بھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود کے تمام امور حکومتی احکامات کے مطابق انجام پا سکیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button