ریسکیو 1122 نے ماہ نومبر میں2970مریضوں کو ریسکیو کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر نے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پرکنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی،ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسربشارت حمید،اسٹیشن کوارڈینیٹرزاہد حسین،سینئراکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم شفٹ انچارجز بھی موجودتھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فرازمنیرنے ماہ نومبر کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مجموعی طورپر 9360کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 2940ایمرجنسی کالز1726,معلوماتی کالزاور4694رانگ کالز تھیں،ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے2940ایمرجنسیزپر رسپانس کیاجن میں 544ٹریفک حادثات،2015میڈیکل،12آگ لگنے کے واقعات،67کرائم اور 302مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں۔جن میں ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹوٹل 2970 مریضوں کو مددفراہم کی۔ جن میں 1008مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور1917مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جب کہ ٹوٹل 45مریض مختلف ایمرجنسیزمیں ڈیڈ ہوئے۔ جن میں روڈ ٹریفک حادثات میں 03مریض موقع پر ہی فو ت ہوگئے اور اس کے علاوہ میڈیکل اور دوسری ایمرجنسیزمیں 42مریض ڈیڈ ہوئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button