ورلڈ ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے محکمہ صحت کے ضلعی دفترمیں سیمینار کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے محکمہ صحت کے ضلعی دفترمیں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے۔ جبکہ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر کاشف باجوہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر کاشف ندیم ،ڈی ایچ ایم ٹیز،الائیڈ پارٹنر (WHO/ یونیسیف) کے نمائندوں نے شرکت کی،سیمینار میں ایچ آئی وی / ایڈز سے بچاﺅکے حوالے سے احتیاطی تدابیر وجوہات و علامات سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ دنیا کو مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈز سے بچانا ممکن ہے لیکن یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب تمام کمیونٹیز مشترکہ کوششیں کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایچ آئی وی/ایڈز کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنگین اور لاعلاج بیماریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کافی زیادہ سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص اور علاج کی مدد سے اس کے بڑھنے کی رفتار کو کم یا کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عام طور پر بیماری کا دیر سے پتہ لگنے کی وجہ سے اور بعض اوقات ایڈز کے مریضوں کے ساتھ معاشرے کے رویے کی وجہ سے متاثرین میں اس کے علاج میں تاخیر ہوتی ہے جس کی وجہ سے مریض کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے اور بعض اوقات اس کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں آگاہی واک بھی کی گئی۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button