ریونیو ریکوریز بارے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کی زیر صدارت ریونیو ریکوریز بارے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریونیو افسران نے ریکویز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر کہا کہ تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں، ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں ،ریو نیو اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button