انسداد پولیو مہم کے مجموعی 5روزہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے مجموعی 5روزہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود سمیت محکمہ صحت،بہبود آبادی، لوکل گورنمنٹ کے افسران ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود نے مجموعی کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 4لاکھ 32ہزار 236بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں جو ٹارگٹ کا 103فیصد ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ تمام افسران اور پولیو ٹیموں کی مشترکہ کوششوں سے ہم نے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا ہے۔جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button