اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں تمام دیگر مذاہیب کے احترام کا درس دیا جاتا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں تمام دیگر مذاہیب کے احترام کا درس دیا جاتا ہے،اسلام نے اقلیتوں کو بھی حقوق فراہم کیے ہیں، آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی بین الامذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک پر امن ضلع ہے جہاں تمام مکابت فکر کے جید علماء ضلع کے امن و سلامتی کیلئے ہم آہنگ اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کرسمس کی تقریبات کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی اور مسیحی برادری کے خوشیوں اور تہوار کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، ممبران امن کمیٹی اور مسیح برادری کے نمائندگان سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء بین الامذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی نے کہا کہ یہ ضلع ہمارا ہے اس میں امن وامان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے تمام ممبران امن کمیٹی ایک گلدستے کی مانند ہیں جن کی وجہ سے یہ ضلع امن کا گہوارہ ہے، اجلاس میں مسیحی برادری کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button