پوسٹ ریویو میٹنگ برائے انسداد پولیو کے حوالہ سے اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدار ت پوسٹ ریویو میٹنگ برائے انسداد پولیو کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ او سمیت ڈپٹی ڈی ایچ اوزوڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسی نیشن کے پراسس میں منظم حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات جاری رکھنا ہونگے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ہم نے مقررہ ٹارگٹ حاصل کیا ہے جبکہ اس حوالہ سے مانیٹرنگ بھی 100فیصد رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالہ سے ہمار ے سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر ہیلتھ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی پولیوٹیموں نے قومی جذبہ کے تحت کام کیا ، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی ہم اس مہم کو احسن انداز میں سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری بھی لائیں گے۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button