فائرنگ سے ایک ہی گھر کے3 سالہ بچی سمیت چار افراد ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) بوقت 11/17 بجیرات 15 پر عزیز نامی شخص نے کال کی کہ اسکے ھمسائیگی میں کوئی ھنڈا 125 پر سوار آیا اور فائرنگ کی ھے جس سے
1۔عبدالقدیر ولد غلام نبی قوم جٹ سکنہ ھیرا کالونی ٹوبہ بعمر 60/65 سال
2۔فرحت نسرین زوجہ عبدالقدیر بعمر 45/50 سال
3 ۔نین تارا دختر عبدالقدیر بعمر 3/4 سال
4۔ نسیم بی ںی زوجہ ناضر حسین بعمر 70سال (ساس عبدالقدیر )
چاروں جانبحق ھو گئے ھیں
وقوعہ کی اطلاع پر
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ معہ نفری۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ
ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ موقع پر پہنچے ھیں
ملاحظہ موقع کرنے پر
ھیرا کالونی ٹوبہ گلی نمبر 4 میں درج بالا افراد مردہ پائے گئے ھیں
جن کو نا معلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ھے تمام افراد کے، سر چہرے اور چھاتی پر گولیاں لگی ھیں
موقع پر موبائل فرانزک کو کال کی گئی ھے جو شواھد اکٹھے کر رھی ھے
سی ڈی یو ٹیم بھی موقع پر مصروف عمل ھے
ڈیڈ باڈیوں کو برائے پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ھسپتال ٹوبہ شفٹ کیا جا رھا ھے
مقتول عبدالقدیر ریلوے سے ریٹائرڈ ھوا تھا یہ اسکی دوسری شادی تھی
عبدالقریر ھیرا کالونی ٹوبہ میں کرائے کے مکان میں رھتا تھا
جبکہ یہ 762گ ب تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ کا مستقل رھائشی تھا
مزید کاروائی جاری ھے
ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ھوئے ملزمان کا سراغ لگانے اور انکی گرفتاری کے لئے ایس ڈی ہی او صدر سرکل کی سربراھی میں ٹیم تشکیل دے دی ھے جو مصروف عمل ھے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button