عدنان حیدر کی سربراہی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی رات گئے بڑی کاروائی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔
ملزمان 9 من مردہ مرغیوں کی سپلائی لے جاتے ہوئے اڈاپھلور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
مردہ مرغیاں موقع پر ہی تلف اور گاڑی ضبط کر لی گئی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج۔
مردہ مرغیاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔
مردہ اور ناقص گوشت فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
صحت دشمن عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button