مجلس مفاد عامہ کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو سے ملاقات کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )
مجلس مفاد عامہ کے ایک وفد نے زیر قیادت صدر عارف جانباز قاضی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو سے ملاقات کی ,وفد میں مجلس مفاد عامہ کے سینئر نائب صدر وسابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھواور ، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی مجلس مفاد عامہ میاں محمد اکرم شامل تھے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی تمام فلور ملزپر سرکاری گندم و آٹا کی ترسیل دوسرے ضلع یا صوبہ میں نقل و حرکت کی پابندی ہے،ضلع کی20فلور ملوں کو گندم سو کلو کی تقریا18ہزار بوری گندم کی سپلائی دی گئیں ، اور15دنوں میں ایک لاکھ 26ہزار تھیلہ آٹا 10کلو کی سپلائی دی ہے،سرکاری گندم ریٹ47سو روپے 40کلو اور آٹا 10کلو1398مقرر ہے، مقررہ کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہ کرنے والی فلور ملز کا گندم کوٹہ کینسل اور فلور مل سیل بھی کی جائیں گی،حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی سپلائی ہر صورت یقینی بنائے گی،دوکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button