ضلع بھر میں شہریوں کو اشیاءضروریہ حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے افسران متحرک ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )ضلع بھر میں شہریوں کو اشیاءضروریہ حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے افسران متحرک ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر افسران مارکیٹ کا دورہ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی دوکاندار صارفین سے زائد قیمت تو وصول نہیں کر رہا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی دوکاندار ان سے زائد قیمت وصول کریں تو اس کی شکایت فوری پنجاب قیمت ایپ یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں درج کروائیں۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button