انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں۔گھروں میں واٹر کولر ،فریج ، گملوں ،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام ہاٹ سپاٹس ہر ہفتہ کی بنیاد پر کور کیے جاتے ہیں اور ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں پر بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہونا ڈینگی کے لاروہ کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button