ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی کرسمس کے حوالے سے ضلع بھر کے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار کی زیر صدارت میٹنگ ہال ڈی پی او آفس ٹوبہ میں کرسمس کے سلسلہ میں ضلع بھر کے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے ایس پی کمالیہ سندس اسحاق، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام عباس،ڈی ایس پی پیرمحل ظفر اقبال سمیت ضلع بھر کے مسیحی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر انچارج سیکورٹی غلام حیدر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار نے میٹنگ کے دوران مسیحی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس کی طرف سے کرسمس کے موقع پر چرچوں،مسیحی عبادت گاہوں اورکرسمس بازاروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اس موقع پر ضلع بھر کے مسیحی رہنماؤں سے کرسمس انتظامات اور اور سیکورٹی سے متعلق سفارشات طلب کی گئیں اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او ٹوبہ نے مزید کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ضلع پولیس آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ آپ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی مسیحی برادری نے ہمیشہ اخوت اور امن کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ وطن عزیز میں ہر نازک موڑ پر محب وطن کرسچین کمیونٹی کا کردار کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتاکیونکہ ہماری آزادی، مسائل،خطرات،خوشیاں اور غم مشترکہ ہیں کرسمس صلح،محبت،بھائی چارے ویگانگت کا پیغام دیتا ہے اس پر مسرت موقع پر آپ سب کا تعاون ہمارے لیے نا گزیر ہے تا کہ ملک دشمن اور شر پسند عناصرکیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آخر میں ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button