ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی کے موقع پر پیغام

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس آج بھی ذہنوں میں نقش ہے۔ قوم کے دل آج بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی یاد میں رنجیدہ ہیں۔ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا۔ اپنے عظیم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس کے واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا۔ہم سب پر فرض ہے کہ اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کریں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مزید کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کا خواب تعلیم عام کرکے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہی دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button