ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی سربراہی میں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح پر فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی سربراہی میں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح پر فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے۔ جس کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انڈر 16 ایتھلیٹکس اور آرچری کے مقابلہ جات کا آغاز 16 دسمبر سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گیا ہے۔ جس سے تحصیل اور ضلعی سطح کے ٹیلنٹ کا چناو کیا جائیگا۔ تحصیل کی سطح پر کا میاب ہونے والے کھلاڑی انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے لئے ڈویڑنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں حصہ لیں گے۔ انٹرڈویڑن مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نیوالے کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سکالرشپ دی جائے گی اورانھیں کھلاڑیوں میں پنجاب کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی اور پھر ان کوقومی سطح کے مقابلوں کے لئے ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر یں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام صوبائی حکومت کی ایک بہترین اورمثبت کاوش ہے جس کے ذریعے ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button