ضلع کونسل جناح ہال میں ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈسٹرکٹ کورٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ کےزیراہتمام پنچاب پروبیشن و پیرول سروس اور ریسکیو ایمرجنسی 1122 کے اشتراک سے چھوٹے جرائم میں ملوث پروبیشنرز کیلئے دفتر پروبیشن آفیسرڈاکٹر حسن رضا اور میڈم افشاں مہتاب کی زیر صدارت ضلع کونسل جناح ہال میں ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسکیو آفیسرز نے تمام پروبیشنرز کو پاکستان لالٔف سیونگ پروگرام کے تحت سی پی آر ٹریننگ دی گئی۔اس ٹریننگ کا مقصد ان تمام معمولی جرائم میں ملوث پروبیشنرز کو معاشرے کا اچھا اور مثبت شہری بنانا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ایسے حالات میں یہ لوگ معاشرے میں رہنے والوں کیلئے معاون و مددگار ثابت ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی پاپولیشن آفیسراظہاراحمد.ریسکیوافسران.میڈیانمائندگان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی.

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button