کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، لہٰذا ضلع بھر میں ڈیلرز مقررکردہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں اور کھادوں کی قیمتوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں جبکہ روزانہ کی بنیادپر کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد کی سپلائی و دستیابی کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے تحصیل گوجرہ کے کھاد ڈیلرز سے ملاقات میں کیا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، اور فرٹیلائزرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کھاد کی سپلائی، دستیابی اورسرکاری نرخوں پر فراہمی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھادوں کی طلب اور رسد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ،اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیلرز کو کھاد سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے یا ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ لہٰذااس ضمن میں کاشتکاروں کو ہر صورت سرکاری ریٹ پر کھاد فراہم کی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button