زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے شہر کے مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ جات کے مالکان کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور تھانہ چیٹنانہ میں دو خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ سموگ تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشاں ہے، سموگ کا موجب بننے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، ضلع بھر میں تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آلودگی کا موجب بننے والے انڈسٹریل یونٹس، بھٹوں، فصلوں کی باقیادت جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، شاہراو¿ں پر سموگ و گردو غبار کے تدارک کیلئے پانی کا چھڑکاوکیا جا رہا ہے، سموگ کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اور عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button