اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فعال کردار ادا کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فعال کردار ادا کریں روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے دکان کو سیل کریں اور دکاندار کو گرفتار کریں۔ یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم میں انڈوں کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے خصوصی وزٹ کریں ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹس پر انڈوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button