ڈی سی آفس میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں کا جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ، ایجوکیشن، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور دیگر محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کر لئے جائیں۔ عملہ کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے۔ اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button