پاکستان کی تاریخ میں پہلی خواتین ہاکی لیگ کا آغازتحصیل گوجرہ کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خواتین ہاکی لیگ کا آغاز آج بروز بدھ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔ لیگ کا انعقاد ضلع کونسل ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ تاریخ کی پہلی وومن ہاکی لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈویڑنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کے ساتھ موسیقی پروگرام بھی ہوگا۔ جس میں پاکستان کے معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور خصوصا خواتین میں ہاکی کھیلنے کا شوق پیدا کرنے کے لیے یہ لیگ اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button