شہر بھر کے پیچیدہ اجتماعی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی اور جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر وحکیم پیر محمد رفیق انور چشتی نے کہا ہے کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر "ہمارا مقصد سیاست یا منافقت نہیں بلکہ شہر بھر کے پیچیدہ اجتماعی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہے،انہوںنے ان خیالات کا اظہار محلہ عثمان نگر(کچی بستی) میں یونٹ کے قیام کے موقع پر یونٹ ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر پیر محمد سلیم غازی چشتی نظامی ،سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو نے یونٹ سازی کے بعد متفقہ طور پر حاجی محمد لطیف انصاری ٹھیکیدار کو عثمان نگر یونٹ کا کوآرڈینیٹر اور حافظ ملک سیف الرحمن کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر بنائے جانے کا اعلان کیا، یونٹ کے دیگر ارکان میں محمد نعیم غفاری ،میاں محمد نوید امین ، حافظ محمد خذیمہ چشتی،صاحبزادہ خلیل الرحمن، محمد ابوبکرشفیق جٹ،حافظ محمد سخاوت،جٹ بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور،شہر بھر میں صفائی ستھرائی واٹرورکس سے پانی کی بہتر سپلائی سیوریج کی نکاسی،گیس کے فل پریشرکے لیے تگ ودوکی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں بلکہ ہماری انجام دی گئیں خدمات خود بولیں گی اورشہریوں کو نظر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ماٹو خدمت آپکی دہلیز پر کے عنوان سے شہربھر میں یونٹ سازی کررہے ہیں اوربہت جلد شہر بھر میں یونٹ سازی کو مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم تمام دوست مجلس مفاد عامہ کے پلیٹ فارم پر ایک ہیں اورتمام ذمہ داران وکارکنان خدمت خلق خدا کے جذبہ سے سرشار ہیں اور انکی محنت ایک دن ضرور بار آورہوگی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button