والدین اپنے بچوں کی پیدائش کا اندراج بروقت یونین کونسل میں کروائیں، سیکرٹری یوسی51میڈم حناء حسین

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیوروچیف سے ) میڈم حناء حسین کو سیکرٹری یوسی51 تعینات ہونے پر معروف صحافی محمد آصف حسین رانانے علاقائی دوستوں کے ہمراہ ویلکم کیا اور مبارکباد پیش کی ۔ معروف صحافی محمد آصف حسین رانا کا کہنا تھا کہ یونین کونسل51 میں تعینات سیکرٹری یونین کونسل میڈم حناء حسین نیک نیت اور خوش اخلاق شخصیت کی مالک ہیں جو کہ اپنے دفتر میں آنے والے ہر عمر کے سائل کے مسئلہ کو بڑی توجہ اور ادب سے سنتے ہیں اور اسکو حل کر کی پوری کوشش کرتے ہیں. اس موقع پر میڈم حناء حسین کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے لازمی کروائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت ہے کہ ایک دن سے 60دن تک کے تمام بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسلز میں لازمی کروایا جائے اور جن بچوں کی عمریں سات سال ہوگئیں ہیںاور ان کا نام اندراج نہیں ہوا ان کے والدین کو چاہیے کہ لیٹ اندراج کا پروسیجر مکمل کروا کر اپنے تمام بچوں کی پیدائش کا اندراج لازمی کروائیںتاکہ آنے والے دنوں میں بچوں کو سکول داخل کروانے سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button