ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار کی زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار کی زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن آفیسر محمد نعیم، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ، محکمہ صحت اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد جواد نے محکمہ بہبود آبادی کو کارکردگی مزیدبہتر بنانے اور آگاہی سرگرمیوں میں تیزی لانے بارے ہدایات جاری کیں۔اے ڈی سی نے ڈی او پاپولیشن کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم فیملی ہیلتھ کلینک میں عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ موبائل یونٹس کو دور دراز علاقوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اور خطرناک وباﺅں کا سامنا ہے۔اس ضمن محکمے کو آبادی کنٹرول کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔احمد جواد نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات کے حوالہ سے یوتھ کو آگاہ رکھا جائے اور تعلیمی اداروں میں باقاعدہ طور پرآبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے جبکہ علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button