ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز ، لیبر انسپکٹر محمد راشد ،پاورلومز اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 8 ایف آئی آر اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں، انہوںنے کہا کہ پاور لومز ایسوسی ایشن اپنی لیبر کی ماہانہ 32 ہزار روپے کی اجرت کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سوشل سیکورٹی کارڈز بنائے جائیں تاکہ وہ بھی حکومتی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button