چوہدری جنید انوار اورامجد علی جاویدنے سیاسی سرگرمیاں کاباقاعدہ آغاز کردیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) امیدوار قومی اسمبلی سابق وزیر مملکت حاجی محمد جنید انوار چوہدری اور امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے
چوہدری امجد علی جاویدنے سیاسی سرگرمیاں کا آغازکرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ وپاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی انفار میشن سیکرٹری چوہدری عمرفاروق باجوہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ سے حلقہ میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،اس موقع پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں،بزرگ رہنماء چوہدری محبوب علی ثانی ،چوہدری عاطف صفدر رندھاوا،شفیق گجر،سابق نائب ناظم الحاق طارق چوہدری،سابق کونسلرزچوہدری نوید موسیٰ،میاں شوکت علی،ملک طارق مٹھو،میاں عاطف،سمیر انور،انور حیات سمیت مسلم لیگی عہدیداروں وکارکنان موجود تھے، اس موقع پر شرکاء نے انتخابی مہم کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کیا، اختتام پر چوہدری عمرفاروق باجوہ ایڈووکیٹ کی طرف سے مسلم لیگی امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button