ٹوبہ پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے چوتھے بیج کی اختتامی تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کااختتام،انٹرن شپ پروگرام میں تعلیمی اداروں کے30 طلباء نے شرکت کی،انٹرن شپ پروگرام دو ہفتوں پر مشتمل تھا۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے ہفتے میں سینئر پولیس افسران نے طلباء کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے ہفتے میں طلباء کو سپیشل انیشیٹوپولیس ا سٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز،میثاق سنٹر اورسیف سٹی کا دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ تقریب کے اختتام کے دوران انٹر ن شپ کے طلباء و طالبات کو تھانہ سٹی ٹو بہ کی پولیس ورکنگ،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹر ن شپ پروگرام سے طلباء اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے، یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوان معاشرہ کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پرڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے طلبا ء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button