کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر میں کنٹرول ریٹس پر یوریا کھاد کی سپلائی کو چیک کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ کی بغیر اجازت کھاد کی نقل و حرکت پر کاروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد کے 150 بیگز قبضہ میں لے لیئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ برآمد کھاد کنٹرول ریٹ پر فروخت کرائی جائیگی۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگل کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والے ڈیلرز سے سختی سے نمٹا جائے گا۔آن لائن پورٹل پر کھاد کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ذخیرہ اندوز ڈیلروں کے خلاف کارروائیاں مزید کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہرصورت کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button