عوام کو بنیادی ضروریات کی ان کی دہلیز تک فراہمی کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں اترے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) عوام کو بنیادی ضروریات کی ان کی دہلیز تک فراہمی کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں اترے ہیں، کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا، ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121 کے امیدوار میاں محمد افضل نے چک نمبر 319 ج ب میں کارنر میٹنگ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں محمد یٰسین سمیت علاقہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، میاں محمد افضل نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو اولین ترجیح دی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہ ہے، ہر الیکشن میں پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کے لئے سیاست صرف اور صرف ذاتی مفادات کے حصول اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا ایک ذریعہ ہے، عوام کو چاہئے کہ ایسے عناصر کو سختی سے مسترد کردیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button