ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شادی ہالز کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بلاول علی ہنجرا کی سربراہی میں شادی ہالز کا دورہ کیا گیا خلاف وزی پر ایک شادی ہالز کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں شادی ایکٹ ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے رات 10 بجے کے بعد شادی ہال کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button