ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ دسمبر کی کارکردگی بارے جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ دسمبر کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے بریفننگ دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی ہیں کہ وہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں۔ اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد میں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button