ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھل صفائی کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں نہروں کی بھل صفائی کا وسیع پیمانے پر آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔جھنگ ڈویڑن کی گوجرہ دسٹی اور فقیر سر دسٹی کی 30 کلومیٹر نہروں سے بھل نکالی جائے گی جس کا ٹینڈر ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بھل صفائی کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ڈی او اور ڈسٹرکٹ آفسیر واٹر مینجمنٹ اور تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ انہار ممبران بھی شامل ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button