انسداد سموگ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت، صحت، تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کی طرف سے سموگ کی روک تھام اور اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انسداد سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں میں سموگ کے دوران ماسک کا استعمال کرنے ، وقتاً فوقتاً ہاتھ منہ دھونے اورسموگ کے مضر صحت اثرات سے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button