معذور افراد کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو معذور افراد کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ ، فوکل پرسن معذور افراد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ نے معذور افراد کے مسائل اور ان کے حل بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے معذور افراد کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔انکا کہناتھا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button