ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جبکہ مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، فارمیسی ،مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button