ضلع بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بلاول علی ہنجرا نے چک نمبر 270 ، 271 ، 187 گ ب میں ناجائز قابضین کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 350 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا۔ ناجائز قابضین نے سرکاری رقبہ پر آلو کی فصل کاشت کی ہوئی تھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے کہا کہ سرکاری زمین کی قیمت کروڑ وںروپے ہے۔ کسی کو سرکار کی اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف کریک ڈاون بلا تفریق اورکسی دباو کے بغیرجاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے قبضہ مافیا کیخلاف کامیاب کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا، ریونیو افسران و پولیس فورس کی مشترکہ کاوش کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ سرکار کی ایک انچ بھی زمین کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں ہے مرحلہ وار ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے گی۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button