ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو انسداد ڈینگی کی موثرمانیٹرنگ کے حوالہ سے سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button