ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) سیکرٹری /ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی ہدایات پر تمام ریسکیورزکا فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیاجا رہاہےتاکہ ریسکیورز کی پرفارمنس کو بہتر بنایاجا سکے۔اسی سلسلہ میں ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میا ں فراز منیر کی زیرنگرانی ٹوبہ ٹیک سنگھ،پیرمحل،کمالیہ اور گوجرہ کے تمام ریسکیو سٹاف کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ،پش اپ،سٹ اپ،BMI بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنےکہا کہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور سکل ٹیسٹ لینےکامقصدریسکیواہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارناہے۔فزیکل فٹنس ٹیسٹ سے ریسکیورز کو جسمانی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں اورحسب روایت ریسکیو1122 ہر قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر(O&A)ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیکسنگھ اخلاق احمد فارقی ،اسٹیشن کوارڈینیٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام علی اور شفٹ انچارجز بھی موقع پر موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button