پاکستان میں انتخابی عمل، معیار اور اس میں شمولیت کے موضوع پر این اے 106کے امیدواروں کے مابین ڈبیٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے زیر اہتمام سائیکوپ، چناب سول سوسائٹی نیٹ ورک اورسیٹیزن سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پاکستان میں انتخابی عمل، معیار اور اس میں شمولیت کے موضوع پر این اے 106کے امیدواروں کے مابین ڈبیٹ کا اہتمام کیا گیا،جسمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی جنید انوار چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار نیلم جبار چوہدری اور ذوالفقار علی زلفی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری تنویر حسین کونٹا ایڈووکیٹ اور راجہ کامران محمود ایڈووکیٹ کے علاوہ سول سوسائٹی رہنما ؤں، علماء کرام، وکلاء،میڈیا نمائندگان سمیت پولنگ ایجنٹس اورحلقہ کے ووٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،منعقدہ تقریب میں تمام امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے منشور کیساتھ حلقہ میں موجود مسائل، انکے حل، حلقہ کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے اپنا اپنا مجوزہ پلان بھی پیش کیا،اس موقع پر تمام امیدواران نے ہار جیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مستقبل میں حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر باہمی اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا، منعقدہ تقریب میں فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے ریجنل مینجر کلیم اللہ خان، سائیکوپ کے سینئر پروگرام مینجر توقیر احمد خان، پروگرام مینیجر میڈم کرن حسن اور فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن)کے حلقہ این اے 106کے لانگ ٹرم آبزرور، چناب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنوینیئراور سیٹیزن سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر عارف جانباز قاضی اور محمد آصف ندیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد قومی حلقہ این اے 106کے امیدواران اور ووٹرز اور سپورٹرز کے مابین پاکستان میں انتخابی عمل، معیار اور اس میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کی جانب سے ووٹ کے درست استعمال اور صاف و شفاف انتخابات کا نعقاد ممکن ہوں، تقریب میں حلقہ کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ،مجلس مفاد عامہ کے جنرل سیکرٹری مولانا رفیق انور چشتی، سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،بانی و چیئرمین تحریک احیائے صوفی ازم ڈاکٹر پیر محمد سلیم غازی چشتی نظامی،کامران لیاقت، معروف صحافی محمدآصف حسین رانا،رئیل اسٹیٹ اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک وسیم اکرم، رانا عمران احمد خاں،میاں زاہد پرویز، میاں محمد یاسین،میاں محمد اکرم، شیخ محمد امجد، حافظ حفیظ الرحمن، ضلعی صدر انجمن صرافہ ایسوسی ایشن راناخالد محمود، صدر سماج ویلفیئر آرگنائزیشن ملک ساجد علی ایڈووکیٹ اور نوجوان صحافی برہان بابر نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button