ضلع بھر میں کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کوشاں ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کوشاں ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کسانوں کو یوریا کھاد کی باآسانی فراہمی کو مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ نے بغیر اجازت کھاد کی نقل و حرکت پر کاروائی کرتے ہوئے کھاد کے 150 بیگ قبضہ میں لے لیتے ہوئے فوری کنٹرول ریٹس پر سیل کروا دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگل کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والے ڈیلرز سے سختی سے نمٹا جائے گا۔آن لائن پورٹل پر کھاد کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا محکمہ زراعت کو بھی ذخیرہ اندوز ڈیلروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ ہرصورت کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button