انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ سمیت محکمہ صحت،بہبود آبادی، لوکل گورنمنٹ کے افسران ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے پہلے دن کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 135036 بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کے ہدف کا 95 فیصد بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر کا دوسرے دن کے ہدف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن کی خامیوں کو دوسرے دن کور کیا جائے ۔والدین گھر آنے والی صحت محافظ ٹیموں سے تعاون کریں۔والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی۔مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button